کبھی نہیں دی ریپسٹ کو شادی کی تجویز: چیف جسٹس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-03-2021
چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے
چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے

 

 

نئی دہلی

ریپ کیس کی سماعت کے دوران ملزم سے متاثرہ خاتون سے شادی کرنے کا پوچھنے کے بعد جنم لینے والے تنازعہ کو آج چیف جسٹس نے ختم کرنے کی کوشش کی۔

چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے کہا کہ ان کے ملزم سے پوچھے جانے والے سوال کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے کہا کہ عدالت اور ایک تنظیم کے طور پر ہم نے ہمیشہ خواتین کا احترام کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا اور سماجی کارکنان نے ان کے اس تبصرہ کو غلط ضمن میں پیش کیا جس کے بعد تنازعہ پیدا ہوا اور عدالت کی شبیہ کو بھی نقصان پہنچا۔

چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے کہا کہ اس عدالت نے ہمیشہ خواتین کو سب سے زیادہ محترم سمجھا ہے ۔ ہم نے اس سماعت میں بھی کوئی مشورہ نہیں دیا کہ تم شادی کرلو، ہم نے صرف پوچھا تھا کہ کیا تم شادی کروگے؟ اس عدالتی کاروائی کی پوری طرح سے غلط رپورٹنگ کی گئی۔