حج کمیٹی کے چیف ایکزیکٹیوافسر ڈاکٹر مقصوداحمدخان سبکدوش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ڈاکٹر مقصوداحمدخان
ڈاکٹر مقصوداحمدخان

 

 

 ممبئی :حج کمیٹی آف انڈیا کے موجودہ چیف ایکزیکٹیوافسر ( سی ای او) ڈاکٹر مقصوداحمدخان سبکدوش ہوگئے ہیں ،ڈاکٹر مقصود گذشتہ چار سال سے سے حج کمیٹی آف انڈیا میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھےاور اب ان کی مدت کار ختم ہوگئی ۔ ڈاکٹر مقصود احمد خان کے لیے ایک الوداعی تقریب کاانعقاد کیا تھا۔

جس میں ان کے کاموں کی ستائش کی گئی ۔مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کے ایک اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ جب تک نئے سی ای او کی تقرری نہیں ہوتی تب تک وزارت اقلیتی امور سے ڈائرکٹر آف حج محترمہ معینہ بے نظیر حج کمیٹی آف انڈیا میں سی ای او کے عہدہ کے لئے اڈیشنل چارج سنبھالیں گی۔

ڈاکٹر مقصود اس سے قبل ممبئی یونیورسٹی کے رجسٹرار تھے ،لیکن چار سال قبل انہیں حج کمیٹی کاسی ایک او مقرر کیاگیا،اور پہلی بار ریاستی سطح پر کسی کو سی ای او مقرر کیاگیاتھا۔گزشتہ چار سال کے دوران حج ہاوس میں سہولیات کی فراہمی اور عام لوگوں کے لیے کھول دیا۔ائی اے ایس کوچنگ کو مزید سہولیات سے ہم کنار کیا۔سمجی۔اور تعلیمی وادبی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں مددگار ثابت ہوئے۔دوسال حج نہ ہونے کی وجہ سے حج ہاوس کی مرمت اور اس کی چھت پر اونچا قومی پرچم نصب کرنے کاکام بھی انجام دیا ۔