ملک کی سب سے صاف ریاست چھتیس گڑھ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ملک کی سب سے صاف ریاست چھتیس گڑھ
ملک کی سب سے صاف ریاست چھتیس گڑھ

 

 

نئی دہلی: گزشتہ دو برسوں کی طرح چھتیس گڑھ اس سا ل بھی ملک میں صفائی کے سروے میں سرفہرست ہے۔

صدررام ناتھ کووند 20 نومبر کو چھتیس گڑھ حکومت کو ’سوچھتا پرسکار‘ پیش کریں گے۔

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور وزیر ڈاکٹر شیوکمار ڈاہریا کو ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے دہلی مدعو کیا ہے۔

اس موقع پر ریاست کے 61 اربن باڈیز کو بھی انعام دیا جائے گا۔ ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے والے بلدیات کی تعداد کے لحاظ سے چھتیس گڑھ کے بلدیات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے منعقد کیا جانے والا یہ صفائی سروے دنیا کا سب سے بڑا صفائی مقابلہ ہے۔ چھتیس گڑھ سال 2019 اور 2020 میں بھی صفائی سروے میں سب سے آگے رہا تھا۔ (ایجنسی ان پٹ )