چھتیس گڑھ: نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں ڈی آر جی جوان ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-05-2022
چھتیس گڑھ:  نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں ڈی آر جی جوان ہلاک
چھتیس گڑھ: نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں ڈی آر جی جوان ہلاک

 

 

آواز دی وائس،رائے گڑھ

پولیس نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کے شورش زدہ نارائن پور ضلع میں بدھ کونکسلیوں کے ساتھ ایک تصادم میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (DRG) کا ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگئے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس (بستر رینج) سندرراج پی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ جھڑپ صبح 8.15 بجے کے قریب چھوٹےڈونگر پولیس اسٹیشن حدود کے تحت تلر گفا-منگری علاقے کے ایک جنگل میں اس وقت ہوئی جب مختلف سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم تلاشی مہم پر نکل رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آرجی اورانڈو تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے مشترکہ دستے نے منگل کو نارائن پور-دنتے واڑہ بین ضلعی سرحد پر پلی-برسور محور کے ساتھ آپریشن شروع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب ڈی آر جی کی ایک گشتی ٹیم بدھ کی صبح تلر گفا اور منگری کے درمیان جنگلات کو گھیرے میں لے رہی تھی، اس پر الٹرا کے ایک گروپ کی طرف سے شدید گولہ باری ہوئی، جس کے نتیجے میں بندوق کی لڑائی شروع ہوئی۔

ڈی آرجی ہیڈ کانسٹیبل سالک رام مارکم (37) کو آمنے سامنے گولی لگنے سے زخم آئے اور بعد میں اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں فائرنگ کا تبادلہ رک گیا۔

نارائن پور سمیت 7 اضلاع پر مشتمل بستر خطہ ماضی میں سیکورٹی فورسز پر کئی مہلک حملوں کا مشاہدہ کرچکا ہے، خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں جب باغی سالانہ 'ٹیکٹیکل کاؤنٹر اوفینسیو مہم' (TCOC) چلاتے ہیں اور اپنی جارحانہ سرگرمیاں تیز کرتے ہیں۔