چھتیس گڑھ : 17 ضلعوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-04-2021
بڑھتا خطرہ ۔بڑھتی احتیاط
بڑھتا خطرہ ۔بڑھتی احتیاط

 

 

چھتیس گڑھ میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر ریاست کے مزید چھ ضلعوں میں لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے 28 ضلعوں میں سے 17 ضلعوں میں لاک ڈاون نافذ ہوجائے گا۔ اسی دوران مرکز نے چھتیس گڑھ سرکار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے اور نقل و حمل کی دوسری ضرورتوں کو مستحکم کریں تاکہ ریاستی راجدھانی رائے پور سمیت چار ضلعوں میں کووڈ کے معاملوں میں اضافے کے سبب بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جاسکے ۔ چھتیس گڑھ میں کورونا انفیکشن میں اضافے کے مدنظر صحت کی مرکزی وزارت نے ریاست کے 11 سب سے زیادہ متاثرہ ضلعوں میں مرکزی ٹیمیں تعینات کی ہیں تاکہ مدد اور نگرانی فراہم کی جاسکے اور اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے طریقے تجویز کئے جاسکیں۔ ان ٹیموں نے RT-PCR جانچ کی سہولت اور ایمبولنس کی قلت، آکسیجن کی محدود دستیابی اور بہت سے ضلعوں میں صحت سے متعلق کارکنوں کی قلت کو بھی اجاگر کیا ہے۔

ریاست کی ایڈیشنل چیف سکریٹری رِینو اِیس پِلّے کو لکھے گئے ایک خط میں، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا ہے کہ رائے پور اور جیش پور کی ٹیموں نے کنٹینمنٹ علاقوں میں پوری طرح کنٹرول نہیں ہے۔ یہ اشارہ دیتے ہوئے کہ بلوڑ، رائے پور، دُرگ اور مہاسمُند ضلعوں کے اسپتالوں میں بستر خالی نہیں ہیں۔ اِس خط میں کہا گیا ہے کہ ضلع انتظامیہ کو اسپتال کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر چیزوں کی ضرورت ہے، تاکہ بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی مانگوں کو پورا کیا جاسکے۔ ریاست کے 11 سب سے زیادہ متاثرہ ضلعوں میں مرکزی ٹیمیں تعینات ادھر چھتیس گڑھ میں کورونا انفیکشن میں اضافے کے مدنظر صحت کی مرکزی وزارت نے ریاست کے 11 سب سے زیادہ متاثرہ ضلعوں میں مرکزی ٹیمیں تعینات کی ہیں تاکہ مدد اور نگرانی فراہم کی جاسکے اور اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے طریقے تجویز کئے جاسکیں ۔ ان ٹیموں نے RT-PCR جانچ کی سہولت اور ایمبولنس کی قلت ، آکسیجن کی محدود دستیابی اور بہت سے ضلعوں میں صحت سے متعلق کارکنوں کی قلت کو بھی اجاگر کیا ہے