چھتیس گڑھ:گوبرکے بریف کیس کے ساتھ اسمبلی پہنچے وزیراعلیٰ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 09-03-2022
چھتیس گڑھ:گوبرکے بریف کیس کے ساتھ اسمبلی پہنچے وزیراعلیٰ
چھتیس گڑھ:گوبرکے بریف کیس کے ساتھ اسمبلی پہنچے وزیراعلیٰ

 

 

رائے پور: سی ایم بھوپیش بگھیل گائے کے گوبر سے بنے بریف کیس میں بجٹ لے کر اسمبلی پہنچے۔

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے آج اسمبلی میں ریاستی بجٹ پیش کیا۔

سی ایم بگھیل کے پاس ریاستی وزارت خزانہ کا چارج بھی ہے۔ بجٹ پیش کرنے کے لیے جاتے ہوئے بگھیل ایک 'خصوصی بریف کیس' لے کر پہنچے۔

دراصل وہ جس بریف کیس کے ساتھ پہنچے تھے وہ گائے کے گوبر سے بنا تھا۔

بجٹ کے لیے وزیر اعلیٰ کی جانب سے استعمال ہونے والا بریف کیس گائے کے گوبر سے بنایا گیا ہے، جسے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ نے تیار کیا ہے۔

اس تھیلے میں 'گومے بستے لکشمی' لکھا ہوا ہے۔

بتادیں کہ اس کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے دیوی لکشمی کی علامت کے طور پر گائے کے گوبر سے بنے بریف کیس کا استعمال کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ پچھلے ایک سال میں چھتیس گڑھ میں گائے کے گوبر سے کئی طرح کی مصنوعات تیار کی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ریاست کی خواتین کو خود کفیل بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم بتایا جا رہا ہے۔

اب حکومت ہند بھی اس اسکیم پر کام کر رہی ہے۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے سرکاری ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کی تجویز دی۔

اس کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ ایمپلائمنٹ مشن میں ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کے ساتھ تال میل میں روزگار پیدا کرنے کے امکانات پر کام کرنے کے لیے دو کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔