سی ایم یوگی کے خلاف الیکشن لڑیں گے چندر شیکھر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-11-2021
 بھیم آرمی چیف چندر شیکھر
بھیم آرمی چیف چندر شیکھر

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھرراون نے پیر کو ایک بڑا اعلان کیا۔

آزاد پارٹی کے نام سے پہلی بار انتخابی میدان میں اترنے والے چندر شیکھر نے اعلان کیا کہ وہ خود سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔

چندر شیکھریوپی میں تمام 403 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

چندر شیکھر نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ جہاں سے الیکشن لڑیں گے، وہیں سے وہ  بھی میدان میں اتریں گے۔  انہوں نے کہا کہ پارٹی کی کور کمیٹی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتی ہے۔ اگر آپ میری خواہش پوچھیں تو میں وہاں سے الیکشن لڑوں گا جہاں سے یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ الیکشن لڑیں گے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوگی کو ہرانے کے لیے صرف ایک مضبوط امیدوار کو میدان میں اتارا جانا چاہیے۔ جب ہم بات کرتے ہیں کہ بی جے پی کو روکنا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یوگی کو روکنا ہے۔ یوگی بی جے پی کے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔ ایسے میں ان کے مقابلے میں مضبوط امیدوار ہونا چاہیے۔