چندی گڑھ یونیورسٹی معاملہ: اروناچل پردیش سے فوجی جوان گرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
چندی گڑھ یونیورسٹی معاملہ: اروناچل پردیش سے فوجی جوان گرفتار
چندی گڑھ یونیورسٹی معاملہ: اروناچل پردیش سے فوجی جوان گرفتار

 

 

چنڈی گڑھ: چندی گڑھ یونیورسٹی کیس کو لے کر ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ جہاں پنجاب پولیس کی تفتیش کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ملزم فوجی جوان سنجیو سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم فوجی جوان کو اروناچل پردیش سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سی جے ایم بوم دلا نے ملزم جوان کو موہالی کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے پولیس کو ٹرانزٹ ریمانڈ دیا ہے۔ اس کے بعد ملزم کو موہالی لایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ کا مطالبہ کرے گی۔ یہ اطلاع پنجاب پولیس کے ڈی جی پی نے دی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ فوج، آسام اور اروناچل پولیس کے تعاون سے چندی گڑھ یونیورسٹی کیس میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔  جہاں اس معاملے میں ملزم سنجیو سنگھ کو اروناچل پردیش کے سیلا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے مزید لکھا کہ موہالی کورٹ میں پیش کرنے کے لیے سی جے ایم بوم دلا سے ٹرانزٹ ریمانڈ بھی حاصل کیا گیا ہے۔ چنڈی گڑھ یونیورسٹی ایم ایم ایس کیس میں اب تک کل تین ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس میں ایک طالب علم سمیت تین ملزم ہیں۔ تینوں ملزمین یعنی ایم بی اے کی طالبہ، اس کے بوائے فرینڈ سنی مہتا اور اس کے دوست رنکج ورما سے ابتدائی پوچھ گچھ مکمل کرلی گئی ہے۔ جس کی بنیاد پر پولیس کو کئی حقائق بھی ملے۔ فی الحال پولیس مزید تفتیش میں مصروف ہے۔

چنڈی گڑھ یونیورسٹی کے ایم ایم ایس اسکینڈل میں اب ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم لڑکی کو ہندوستانی فوج کے ایک جوان نے بلیک میل کیا تھا۔ لڑکی کا پرانا دوست اس کی قابل اعتراض ویڈیو جوان کے سامنے لایا تھا۔ جسے نوجوان انٹرنیٹ پر لیک کرنے کی دھمکی دے کر لڑکی کو دوسری طالبات کی ویڈیو بنانے پر مجبور کر رہا تھا۔