دہلی سمیت ملک کے کچھ حصوں میں بارش کاامکان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-02-2022
دہلی سمیت ملک کے کچھ حصوں میں بارش کاامکان
دہلی سمیت ملک کے کچھ حصوں میں بارش کاامکان

 

 

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں دن دھوپ نکلتے ہی لوگوں کو سردی سے راحت ملی۔

دریں اثناء ملک کے کئی حصوں میں موسم ایک بار پھر تبدیل ہونے والا ہے۔جن علاقوں میں بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے ان میں راجدھانی دہلی بھی شامل ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا کہ 20 اور 21 فروری کو شمال مشرقی ہندوستان میں بارش ہوسکتی ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اتوار کو اروناچل پردیش کے کئی مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ مشرقی اروناچل پردیش اور شمال مشرقی آسام کے الگ تھلگ حصوں میں اتوار کو بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ 22 اور 23 فروری کو مغربی ہمالیہ کے علاقے اور شمال مغربی ہندوستان کے ملحقہ میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی، 20 اور 22 فروری کو ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی اور اتر پردیش میں تیز سطحی ہوائیں (25-35 کلومیٹر فی گھنٹہ) چلنے کا قوی امکان ہے۔ اسی طرح کے حالات 22 فروری 2022 کو شمالی راجستھان میں رہیں گے۔

ان ہواؤں کی وجہ سے دہلی کے موسم میں ہلکی سی تبدیلی آئے گی۔ دہلی میں لوگوں کو ایک بار پھر بارش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اور 23 فروری کو دہلی-این سی آر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کو ایک دو روز تک ہلکی سردی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم اس دوران ابر آلود آسمان اور تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔