چملیال میلہ: ہند۔ پاک سرحد پرہندو مسلم اتحاد کی علامت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-06-2022
چملیال میلہ: ہند۔ پاک سرحد پرہندو مسلم اتحاد کی علامت
چملیال میلہ: ہند۔ پاک سرحد پرہندو مسلم اتحاد کی علامت

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ہند پاک سرحد پرایک ایسی درگاہ ہے، جہاں ہندو اور مسلمان عقیدت و احترام کے ساتھ آتے ہیں، حتیٰ ہندوستانی فوج بھی اس درگاہ پر عقیدت کے پھول چڑھانے جاتے ہیں۔ یہ درگاہ بابا دلیپ سنگھ منہاس کی ہے، جو بابا چملیال کے نام سے مشہور ہیں۔

کورونا وبا کے دو سال بعد جموں و کشمیر کے ضلع سانبا کے رام گڑھ سیکٹر میں ہند پاک بین الاقوامی سرحد پر واقع بابا دلیپ سنگھ منہاس کی درگاہ پر23 جون2022 کو بابا چملیال میلہ ہو رہا ہے۔

اس سلسلے میں چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کیشودت شرما نے ڈپٹی کمشنر سانبا انورادھا گپتا کی موجودگی میں بابا چملیال میلے کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں  میلےکے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس میٹنگ میں بابا چملیال درگاہ کمیٹی کے اراکین اور ضلعی افسران نے بھی شرکت کی۔

awazthevoice

ہندپاک سرحد پر لہراتا ترنگہ

میٹنگ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ میلے میں عقیدت مندوں کا بہت زیادہ ہجوم ممکن ہے کیوں کہ میلہ دو سال کے وقفے کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر سانبا کی ڈپٹی کمشنرانورادھا گپتا نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نےعقیدت مندوں کی سہولت کےلیے تمام بنیادی چیزیں مہیا کرائی جا رہی ہیں۔ یہاں انتظامیہ کی جانب سے پانی، بجلی،انفارمیشن سینٹر، ٹرانسپورٹیشن اور دیگرچیزوں کی فراہمی کے لیے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ آراینڈ بی سے کہا گیا کہ وہ  بابا چملیال کی درگاہ کو جوڑنے والی تمام شاہراہوں پربلیک ٹاپنگ(blacktopping) شروع کرے۔

awazthevoice

درگاہ کے لیے چادر

نیزمحکمہ پی ایچ ای سے کہا گیا کہ وہ پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور پانی کےاضافی ٹینکروں کی فراہمی کوبھی کی جائے۔

 جب کہ پی ڈی ڈی سے کہا گیا کہ وہ میلے کے دوران  پنڈال پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے علاوہ روشنی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ ملیے کے پیش نظر درگاہ کی از سرنو صفائی کی جا رہی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر نےاس سال درگاہ پر آنے والے عقیدت مندوں کے بہت زیادہ بھیڑ کودیکھتے ہوئے مختلف مقامات پر مناسب تعداد میں کوڑے دان بھی نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔

awazthevoice

دعا کرتے زائرین

انہوں نے لیگل میٹرولوجی اور سی اےاینڈپی ڈی کے محکموں کو بھی ہدایات جاری کی ہے کہ وہ یہاں دکانداروں کے ذریعہ فروخت کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء کے معیار،حفظانِ صحت اور قیمتوں کے اضافےپرنظررکھیں۔

وہیں محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی کہ وہ2 ایمبولینسیں تعینات کرے اور دونوں مقامات پر طبی سہولیات اور طبی عملے کے لیے خاطر خواہ انتظامات کی جائے۔

ڈی سی نے مختلف محکموں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے محکموں کے اسٹالزبھی ضرور لگائیں تاکہ آنے والے عقیدت مندوں کو اسکیموں اورفلاحی پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

awazthevoice

درگاہ کا صدر دروازہ

 محکمہ سیاحت سے کہا گیا کہ وہ نمایاں مقامات پر بینرزاورہورڈنگز لگا کر تقریب کی مناسب تشہیرکو یقینی بنائیں۔

بتایا گیا کہ درگاہ پر کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جسے عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے 24گھنٹے فعال رکھا جائے گا۔ جب کہ میلہ آفیسر زائرین کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیےلائن ڈپارٹمنٹس کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنائیں گے۔