اتراکھنڈ کی صورتحال پر مرکز کی گہری نظر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-02-2021
وزیراعظم اور وزیرداخلہ
وزیراعظم اور وزیرداخلہ

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز کہا کہ وہ اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں برفانی تودوں کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں او امدادی کاموں سے متعلق اعلی حکام سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نےاس سلسلے میں ٹویٹ کیاہے. انہوں نے کہا۔" میں امدادی کاموں کے فورس کی تعیناتی کے لئے سینئر عہدیداروں سے مستقل بات کر رہا ہوں۔

جب کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہوں نےاتراکھنڈ کی صورتحال کے بارے میں وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت سے بات کی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں نے آئی ٹی بی پی کے ڈائریکٹر جنرل اور این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل سے بھی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران لوگوں کو محفوظ بنانے کے لئے جنگی پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں امدادی کاموں کے لئے روانہ ہوگئیں ہیں۔ دیوبومومی کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا ، "نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی کچھ اور ٹیمیں دہلی سے اتراکھنڈ کے لتے ہوائی جہازسے روانہ کی جارہی ہیں۔ ہم وہاں کی صورتحال پر مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)