یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منائیں : مولانا حکیم الدین قاسمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-01-2022
یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منائیں : مولانا حکیم الدین قاسمی
یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منائیں : مولانا حکیم الدین قاسمی

 

 

بھڑوچ:  جنرل سکریٹری جمعیت علمائے ہند جمعیت علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے انکلیشور بھروچ گجرات کی جامع مسجد میں نماز جمعہ سے قبل اپنے خطاب میں جمعیت علمائے ہند کی سنہری ماضی، حالیہ اہم خدمات اور ملک و ملت کی اس کی اہم ضرورت پر پر مغز خطاب فرمایا. جنگ آزادی میں علما کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ 26 جنوری کو جشن جمہوریہ پورے جوش و خروش اور ہرش و الاس کے ساتھ منائیں.

واضح کردیں کہ حضرت ناظم عمومی صاحب آج کل گجرات کے دورے پر ہیں اور مولانا شوکت صاحب شیخ الحدیث دارالعلوم سعادت دارین ستپون بھروچ مولانا ابو الحسن صاحب سیوانی آرگنائزر جمیعت علماء ہند’، مولانا آصف صاحب استاد جمیت چلڈرن ولیج انجار کچھ’ قاری محمد اویس صاحب پالیج حافظ عبدالعزیز صاحب ستپون قاری محمد زبیر صاحب انکلیشور مولانا سلمان صاحب پیرامن انکلیشور سہیل بھائی انکلیشور اور دیگر مقامی احباب اس سفر میں ان کے ہمراہ ہیں