نئی دہلی: سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) دہلی، ممبئی چنئی اور تمل ناڈو کے شیوا گنگائی میں کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کے متعدد احاطوں کی تلاشی لے رہی ہے،
ذرائع نے بتایا کہ ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کے خلاف مقدمہ کے سلسلے میں ان شہروں میں وزیر کے تقریباً سات احاطے میں تلاشی لی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق، تحقیقاتی ایجنسی نے کارتی چدمبرم کے خلاف 2010-14 کے درمیان مبینہ غیر ملکی ترسیلات پر ایک تازہ مقدمہ درج کیا ہے۔
چدمبرم کے خلاف 250 چینی شہریوں کو ویزا دلانے کے لیے 50 لاکھ روپے کی رشوت لینے کے معاملے میں نیا مقدمہ درج کیا ہے۔ حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ سی بی آئی نے منگل کی صبح چنئی اور ملک کے دیگر شہروں میں کارتی چدمبرم کے نو مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ الزام ہے کہ کارتی چدمبرم نے رقم لے کر 250 چینی باشندوں کو غلط طریقے سے ویزا جاری کیا تھا۔ معاملہ پنجاب میں پاور پراجیکٹ سے متعلق ہے، جس میں ویزے جاری کیے گئے تھے۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے نیا مقدمہ درج کیا ہے۔
کارتی کے خلاف چنئی، ممبئی، تمل ناڈو، پنجاب، اڑیسہ میں کل 9 مقامات پر ریڈ چل رہی ہے۔ حالانکہ دہلی میں ابھی تک کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا ہے لیکن سی بی آئی کے افسران صبح کچھ دستاویزات کے ساتھ دہلی کے گھر سے نکل گئے تھے۔ سی بی آئی نے جن مقامات پر چھاپے مارے ہیں وہ چنئی میں تین، ممبئی میں تین اور کرناٹک، پنجاب اور اڑیسہ میں ایک ایک جگہ ہے