باسیلیوس مارتھوما پاولوس دوم کا انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
باسیلیوس مارتھوما پاولوس دوم
باسیلیوس مارتھوما پاولوس دوم

 

 

آواز دی وائس، کوٹائم(کیرالہ)

 ہندوستانی آرتھوڈاکس چرچ کے سربراہ باسیلیوس مارتھوما پاولوس دوم(Baselios Marthoma Paulos II,) کا انتقال 74 برس کی عمر میں ہوگیا۔

ان کی پیدائش ترشور میں 30 اگست 1946 میں ہوئی۔ وہ کے آئی پال تھے اور 36 سال کی کم عمری میں انہیں چرچ کا بشپ مقرر کر دیا گیا تھا۔ جب وہ 2013 میں ویٹیکن میں پوپ فرانسس سے جب ملاقات کی تو انہیں بہت زیادہ شہرت ملی ۔

مارتھوما پاولوس دوم ریاست کیرالہ کے شہر کوٹائم کے پروملا سینٹ گریگوریس اسپتال میں زیرعلاج تھے، مگر و جانبر نہ ہوسکے اور ان کا انتقال ہوگیا۔

وہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے کینسر کا علاج کر رہے تھے۔ جب کہ وہ کچھ دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

آج صبح تقریبا دو بج کر 35 منٹ پر ان کی روح پرواز کر گئی۔

ان کی میت کو عوامی تعزیت کے لئے پرومالا چرچ اور بعد میں منگل کو ٹائم دیولوکم کیتھولک لے جایا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈین آرتھوڈوکس چرچ کے ہیڈ پادری باسییلوس مارتھوما پاولوس کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں کہا کہ انڈین آرتھوڈوکس چرچ کے ہیڈ پادری باسیلیوس مارتھوما پاولوس دوئم کے انتقال سے افسوس ہوا ہے۔

Saddened by the passing away of His Holiness Moran Mar Baselios Marthoma Paulos II, the Supreme Head of Indian Orthodox Church. He leaves behind a rich legacy of service and compassion. In this hour of grief, my thoughts are with the members of the Orthodox Church. RIP.

وہ اپنے پیچھے خدمت کا جذبہ اور شفقت و ہمدردی کی میراث چھوڑ گئے ہیں۔ دکھ کے اس لمحہ میں میری ہمدردی آرتھوڈوکس چرچ کے ارکان کے ساتھ ہیں۔

پادری باسییلیوس مارتھوما پاولوس دوئم کے انتقال سے عیسائی سماج میں غم کی لہر ہے۔ انھوں نے اپنی زندگی سماجی و فلاحی کاموں میں لگا دی۔ وہ ہمیشہ