دہلی میں بلیک فنگس کے 197 کیسز، وزیر صحت ستیندر جین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-05-2021
ایک نیا عذاب
ایک نیا عذاب

 

 

آواز دی وائس۔نئی دہلی

دہلی میں کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں پر بلیک فنگس کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے اور قومی راجدھانی میں اس بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد 200 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ یہ اطلاع دہلی کے وزیر اصحت ستیندر جین نے جمعہ کے روز فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی کے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں مجموعی طور پر 197 مریض ہیں۔ علاوہ ازیں، ستیندر جین نے بتایا کہ ’’ہمارے پاس 18-44 سال کے زمرے کے لئے کوی شیلڈ ویکسین دستیاب نہیں ہے اور کوویکسین کی اس عمر کے زمرے کے لیے جو خوروکیں موجود ہیں وہ بھی جلد ختم ہو جائیں گی۔ متعدد ٹیکہ کاری مراکز بند کر دئے گئے ہیں۔