نومنتخب ممبراسمبلی عباس انصاری کے خلاف مقدمہ درج

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 13-03-2022
نومنتخب ممبراسمبلی عباس انصاری کے خلاف مقدمہ درج
نومنتخب ممبراسمبلی عباس انصاری کے خلاف مقدمہ درج

 

 

مئو: جیل میں بند سابق ممبراسمبلی مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری بھلے ہی الیکشن جیت گئے ہوں، لیکن ان کے لیے پریشانیاں ابھی شروع ہوئی ہیں۔

مئو پولیس نے اس مہم کے دوران افسران کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کے الزام میں ان کے خلاف درج مقدمے میں آئی پی سی کی مزید دفعات شامل کی ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) مئو سشیل گھلے نے کہا، '' عباس انصاری کے خلاف 4 مارچ، کو153 اے (مذہب، نسل کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا)، 186 (رضاکارانہ طور پر رکاوٹیں ڈالنا) سمیت دیگر دفعات میں درج مقدمے میں قانونی رائے لینے کے بعد، سرکاری ملازم کو اس کے عوامی کاموں کی انجام دہی سے روکنے کی دفعہ 189 اور بی 120 (مجرمانہ سازش) کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا، "عباس نے مبینہ طور پر ریاستی حکومت کے اہلکاروں کو 3 مارچ کی رات مئو کے پہاڑ پور علاقے میں ایک عوامی میٹنگ کے اسٹیج سے دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ اس سے پہلے کی سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی قیادت والی حکومت بننے کے بعد افسران کا تبادلہ کیا گیا تھا۔ آپ کو آنے والی حکومت میں اپنے کام کا حساب دینا پڑے گا۔