آئی اے ایس افتخار الدین کے معاملہ میں اویسی کی تنقید

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 سربراہ اسد الدین اویسی
سربراہ اسد الدین اویسی

 

 

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے آئی اے ایس افتخار الدین کے خلاف ایس آئی ٹی کی تحقیقات پر سوالات اٹھائے ہیں ، جن پر یوپی میں تعصب پھیلانے کا الزام ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مذہب کی بنیاد پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اویسی نے ٹویٹ کیا ، "اترپردیش حکومت نے سینئر آئی اے ایس افتخار الدین کے 6 سال پرانے ویڈیو کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی۔ ویڈیو اس وقت کی ہے جب یہ حکومت بھی اقتدار میں نہیں تھی۔ یہ واضح طور پر مذہب پر مبنی ہے۔ یہ ہراساں کرنے کا معاملہ ہے۔"

اویسی نے کہا کہ اگر معیار یہ ہے کہ کسی بھی عہدیدار کو مذہبی سرگرمیوں سے منسلک نہ کیا جائے تو دفاتر میں تمام مذہبی علامتوں/تصاویر کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔ اگر گھر میں عقیدے پر بحث کرنا جرم ہے تو جو بھی عہدیدار عوامی مذہبی تہوار میں حصہ لیتا ہے اسے سزا دی جانی چاہیے۔

 دراصل ، کانپور سے سینئر آئی اے ایس کی سرکاری رہائش گاہ میں مذہبی تبدیلی کے اسکول کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں اسلام کے بنیاد پرستوں کا ایک اجتماع دیکھا جا رہا ہے۔ ایک مذہبی رہنما کے ساتھ افتخار الدین کچھ لوگوں کے سامنے اسلام کو اپنانے کے فوائد بتاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔