پاکستان کا ایف 16 گرانے والے کیپٹن ابھینندن کو ویر چکر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-11-2021
پاکستان کا ایف 16 گرانے والے کیپٹن ابھینندن کو ویر چکر
پاکستان کا ایف 16 گرانے والے کیپٹن ابھینندن کو ویر چکر

 

 

 نئی دہلی : آواز دی وائس 

صدر رام ناتھ کووند پیر کو ایک تقریب میں ملک کے بہادر فوجیوں کو اعزاز سے نواز رہے ہیں۔ اس دوران بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک کے ہیرو ابھینندن ورتھمان کو ویر چکر سے نوازا جائے گا۔ ابھینندن نے فروری 2019

awazمیں ایک فضائی لڑائی میں ایک پاکستانی ایف-16 لڑاکا طیارے کو مار گرایا تھا۔

پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر فضائی حملہ کیا۔ اس میں کئی دہشت گرد مارے گئے اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ اس کے بعد پاکستانی لڑاکا طیاروں نے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کا منہ توڑ جواب دیا تھا۔