وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر پانچ لاکھ روپئے کا جرمانہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-07-2021
ممتا بنرجی
ممتا بنرجی

 

 

کلکتہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کوشک چندا ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے جج کوشش چندا نے ممتابنرجی پر پانچ لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے جج کی شبییہ کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔۔

اس سے پہلے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جسٹس کوشک چندا کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا کیوں کہ وہ ہائی کورٹ کے جج ہونے سے قبل وہ بی جے پی سے وابستہ تھے۔

وہیں جسٹس کوشک چندا نے یہ بھی کہا کہ مقدمے کی سماعت سے قبل ان کے فیصلے کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ جسٹس کوششک چندا نے نندی گرام اسمبلی حلقے سے شوبندو ادھیکاری کی جیت کو چینلج کرنے والی ممتا بنرجی پر سماعت سے خود کو الگ کر لیا ہے۔