کابینہ نے زراعت اور کسانوں کے مفاد میں دوراہم فیصلے لیے : شاہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
امت شاہ نئے چہروں کے ساتھ
امت شاہ نئے چہروں کے ساتھ

 

 

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کابینہ میں توسیع کے بعد اس کی پہلی میٹنگ میں زرعی شعبے اور کسانوں کے مفاد میں لئے گئے فیصلوں کو دور اندیش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے زراعت کے شعبے کو خود انحصار بنانے میں مدد ملے گی ۔ وزیر داخلہ نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد زرعی انفراسٹرکچر فنڈ کے تحت مرکزی اسکیموں کی مالی اعانت میں ترمیم کے لئے وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس فیصلے میں منڈیوں اور ان سے متعلقہ یونینوں اور قومی اور ریاستی کوآپریٹو کمیٹیوں کی یونینوں کو زرعی انفراسٹرکچر فنڈ میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس کا دائرہ بڑھاکر 25 منصوبوں تک ہر ایک کے لئے 2 کروڑ روپے تک کے قرضوں کیلئے سود میں ریاعت کی گارنٹی دی گئی ہے۔ اے پی ایم سی کے لئے اسی منڈی کمپلیکس میں مختلف بنیادی ڈھانچے والی مختلف منصوبوں کی منظوری کے ساتھ اسی کولڈ اسٹوریج ، چھنٹائی ، گریڈنگ اور تشخیصی یونٹوں ، سائلوس وغیرہ کے لئے 2 کروڑ تک کے قرضوں پر سود پر ریاعت فراہم کی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا ’’ زراعت اور کسان کے مفاد میں لئے گئے فیصلے کے لئے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں‘‘۔