ضمنی انتخابات:ممتا بنرجی کی بڑی جیت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-10-2021
ممتا بنرجی کی جیت
ممتا بنرجی کی جیت

 

 

کولکتہ : ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ہائی پروفائل بھوانی پور ضمنی انتخاب میں 58،000 سے زائد ووٹوں سے جیت حاصل کرکے وزیر اعلیٰ کا عہدہ برقرار رکھا۔

ممتا  بنرجی نے اپنی قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پرینکا ٹبریوال کو 58،832 ووٹوں کے فرق سے ہرا دیا ۔ بھوانی پور نشست سے ممتا بنرجی کی یہ تیسری جیت ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی ایم) کے شریجیوا وشواس تیسرے نمبر پر رہے ۔ 2011 میں محترمہ بنرجی نے بھوانی پور سیٹ سے ضمنی انتخاب میں سی پی آئی (ایم) کی نندنی مکھرجی کو 54،213 ووٹوں سے شکست دی۔ تھی اس کے بعد 2016 میں انہوں نے کانگریس کی دیپا داس منشی کو 25،301 ووٹوں سے شکست دے کر اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا