ووکل فار لوکل مجاہدین آزادی کو بہترین خراج تحسین: مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

 

 

نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ’ووکل فار لوکل‘ کے تحت مقامی مصنوعات کو فروغ دینا بابائے قوم مہاتما گاندھی اور مجاہدین آزادی کے لئے بہترین خراج تحسین ہوگا۔ مسٹر مودی نے یہ بات جمعہ کو ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر’آزادی کاامرت مہوتسو‘ کے تحت منائی جانے والی مختلف تقریبات کے افتتاح سے قبل ایک ٹویٹر پیغام میں کہی۔

 

انہوں نے کہا’’آج کا امرت مہوتسو پروگرام سابرمتی آشرم سے شروع ہوگا جہاں سے ڈاندی یاترا کا آغاز ہواتھا۔ اس یاترا نے ہندوستانی عوام میں فخر اور خود انحصاری کے جذبات کو ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مقامی مصنوعات کو فروغ دینا بابائے قوم اور مجاہدین آزادی کو ایک حقیقی خراج تحسین ہوگا۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کوئی بھی مقامی پروڈکٹ خریدیں اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ووکل فار لوکل کے ساتھ لگائیں۔ سابرمتی آشرم میں مگن نواس کے قریب چرکھا رکھا جائے گا۔ یہ کتائی والا پہیہ خود کفالت سے متعلق ہر ایک ٹویٹ کے ساتھ ایک رواؤنڈ مکمل کرے گا۔ یہ عوامی تحریک کے لئے سرچشمہ کے طور پر کام کرے گا۔

 

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم آج احمد آباد میں سابرمتی آشرم سے پد یاترا (آزادی مارچ) کو پرچم کشائی کریں گے اور آزادی کا امرت مہوتسو کے افتتاحی پروگراموں کا آغٓاز کریں گے۔ وہ آزادی کے امرت مہوتسو سے متعلق متعدد ثقافتی اور ڈجیٹل پروگراموں کا افتتاح کے ساتھ سابرمتی آشرم میں موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔