بلبل ہند لتامنگیشکر کی حالت تشویشناک

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بلبل ہند لتامنگیشکر کی حالت تشویشناک
بلبل ہند لتامنگیشکر کی حالت تشویشناک

 

 

ممبئی: بلبل ہندلتا منگیشکر کی حالت ایک بار پھر تشویشناک ہوگئی ہے۔ انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بتادیں کہ گزشتہ دنوں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ لتا منگیشکر کی طبیعت میں بہتری آئی ہے لیکن اب کچھ رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ ان کی حالت ایک بار پھر تشویشناک ہو گئی ہے۔ بریچ کینڈی اسپتال کے ڈاکٹر پرتیت صمدانی نے بتایا کہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اب بھی آئی سی یو میں ہیں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

لتا منگیشکر کے بارے میں یہ خبر سامنے آنے کے بعد ایک بار پھر ان کے مداح پریشان ہو گئے ہیں۔ لتا منگیشکر گزشتہ کئی دنوں سے تشویشناک حالت میں تھیں۔ تاہم اس دوران ان کی حالتوں میں بہتری دیکھنے میں آئی۔

اس سے قبل 92 سالہ لتا منگیشکر کے ترجمان نے کہا تھا کہ لتا منگیشکر کی حالت پہلے سے مستحکم اور بہتر ہے۔ ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ڈسچارج سے سے پہلے وہ مکمل طور پر ٹھیک ہوں لیکن ایک بار پھر حالات خراب ہونے کی وجہ سے انہیں خود ہی آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔

 

ان کی عمر بھی زیادہ ہے اس لیے کسی کو ان سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

 

اپنے طویل کیریئر میں انہوں نے اپنی آواز کے جادو سے سب کو اپنا مداح بنا لیا تھا اور آج بھی ان کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لتا منگیشکر اسپتال میں ہیں اور باہر ہزاروں ہاتھ دعاؤں کے لئے بلند ہیں کہ ان کی پیاری لتا دیدی جلد صحت یاب ہو جائیں۔