اجمیر: عمارت منہدم، دو ہلاک، متعدد زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-02-2022
اجمیر: عمارت منہدم، دو ہلاک، متعدد زخمی
اجمیر: عمارت منہدم، دو ہلاک، متعدد زخمی

 

 

آواز دی وائس، اجمیر

ریاست راجستھان کے اجمیر ضلع کے کیکری میں جمعہ کو ایک دو منزلہ زیر تعمیر عمارت گر گئی۔

اس حاثے میں دو مزدوروں کی موت ہو گئی ہے اور 10 سے زائد مزدوروں کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ہے۔

پولیس اور انتظامی اہلکار موقع پر موجود ہیں۔ پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہے۔

ملبے سے نکالے جانے کے بعد کچھ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ مزید کتنے لوگ دفن ہیں۔

عمارت گرتے ہی لوگوں کی بڑی بھیڑ موقع پر جمع ہوگئی۔ کچھ لوگ بچاؤ کے کام میں بھی مدد کر رہے ہیں۔