بڈگام: نوجوانوں کی جانب سے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-12-2021
بڈگام: نوجوانوں  کی جانب سے سی ڈی ایس جنرل  بپن راوت کو خراج عقیدت
بڈگام: نوجوانوں کی جانب سے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت

 


آواز دی وائس، سری نگر

ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ریاست تمل ناڈو کے ضلع کنور میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 8 دسمبر2021 کو موت ہوگئی۔

ان کی عمر63 سال تھی۔اس حادثے میں جنرل بپن راوت کی اہلیہ مدھولیکا راوت بھی ہلاک ہوگئیں، نیز ان کے ہمراہ جو فوجی افسران تھے، ان میں سے بھی ایک کے سوا کوئی زندہ نہیں بچ پائے، کیوں کہ ان کاہیلی کاپٹر مکمل طور پر جل گیا تھا۔

جنرل بپن راوت اور دیگر فوجی افسران کی موت پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

آج شام جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام  میں وہاں کے مقامی نوجوانوں نے جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راور اور دیگر فوجی افسران  کو کنیڈل مارچ نکال کر خراج عقیدت پیش کیا۔

نوجوانوں اور بچوں نے نعرہ بھی لگایا کہ جنرل بپن روات امر رہے۔

بڈگام کے علاقہ دہرمنا سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی نوجوان نے کہا کہ سی ڈی ایس بپن روات کو شردھانجلی دینے کے لیے کینڈل مارچ نکالا گیا ہے۔ 

اسی طرح بارہمولہ میں بھی آرمی کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مقامی افراد نے شرکت کی۔

ایک مقامی شخص نے کہ سی ڈی ایس بپن راوت کا وادی کشمیر اور خاص کر بارہمولہ سے خاس لگاو تھا۔

وہ یہاں کے نوجوانوں کے مسائل کو سنتے تھے اور اسے حل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔وہ نوجوانوں کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتے تھے، اس میں وہ بہت حد تک کامیاب بھی ہوئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنرل بپن راوت کے زندگی میں فوج کا جو رول تھا، وہ اسی طرح برقرار رہے گا۔