فیروزپور:بی ایس ایف نے کی پاکستانی کشتی برآمد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-01-2022
فیروزپور:بی ایس ایف نے کی دریائے ستلج سے ایک پاکستانی کشتی برآمد
فیروزپور:بی ایس ایف نے کی دریائے ستلج سے ایک پاکستانی کشتی برآمد

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے فیروز پور میں دریائے ستلج سے ایک پاکستانی کشتی برآمد کی ہے۔ کشتی خالی تھی۔ سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ کشتی یہاں کب آئی، کون کون سوار تھے اور اسے یہاں لانے کا کیا مقصد تھا۔

دریائے ستلج میں ملنے والی پاکستانی کشتی اس جگہ سے ملی ہے جہاں سے دریا پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔

اس پاکستانی کشتی کی بازیابی اس لیے اہم ہے کیونکہ دو روز قبل وزیر اعظم نریندر مودی کا قافلہ یہاں پھنس گیا تھا۔

ان کی سیکورٹی میں کوتاہی کا معاملہ قومی بحث کا موضوع بن گیا ہے۔