جہانگیر پوری کی آواز بن گئیں برندا کرت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2022
جہانگیر پوری کی آواز بن گئیں  برندا کرت
جہانگیر پوری کی آواز بن گئیں برندا کرت

 

 

نئی دہلی: جہانگیر پوری میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سی پی آئی (ایم) کی رہنما برندا کرت سپریم کورٹ کے حکم کی نقل کے ساتھ یہاں پہنچی تھیں اور ایک بلڈوزر کو روکتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس دوران برندا کرت کو سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی لہراتے ہوئے دیکھا گیا۔ دراصل، جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے جہانگیر پوری میں غیر قانونی تعمیرات کو گرانے پر روک لگانے کا حکم دیا تھا۔ تقریباً 12 بجے سی پی ایم لیڈر برندا کرت حکم کی کاپی لے کر موقع پر پہنچی اور پولیس اور میونسپل ملازمین سے فوری طور پر انہدام روکنے کی اپیل کی۔

ایک ویڈیو میں، وہ ایک بلڈوزر کے سامنے کھڑی اور اس کا راستہ روکتی ہوئی نظر آئی۔ اس کے ساتھ عدالتی حکم کی کاپی بھی دکھائی دے رہی تھی۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ کے حکم کے دو گھنٹے بعد یہ کارروائی روک دی گئی۔

سارا معاملہ کیا ہے

 دہلی کے جہانگیرپوری میں ہفتہ کو ہنومان جینتی کے جلوس کے دوران فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئیں۔ جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اس تصادم کے بعد شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) کی جانب سے آج غیر قانونی طور پر قابض جگہوں پر بلڈوزر چلائے گئے۔ سیکیورٹی کے لیے 1500 سے زائد پولیس اہلکار اور نیم فوجی دستے کے اہلکار موقع پر موجود تھے۔

 انسداد تجاوزات مہم صبح 9:30 بجے شروع کی گئی۔ جو تقریباً 12 بجے تک جاری رہا۔ اس دوران ایم سی ڈی کی 14 ٹیمیں بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ سپریم کورٹ نے اس پر روک لگا دی تھی۔ اس کے باوجود جہانگیرپوری میں کچھ دیر تک بلڈوزر چلاتے رہے اور توڑ پھوڑ کی گئی۔