بورس جانسن اپنے دورۂ ہند سے خوش

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-04-2022
بورس جانسن اپنے دورۂ ہند سے خوش
بورس جانسن اپنے دورۂ ہند سے خوش

 

 

نئی دہلی: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن ہندوستان کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے ہندوستان میں "عظیم استقبال" کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا دورہ ہندوستان دونوں ممالک کے لئے ایک "بہت شاندار لمحہ" تھا، کیونکہ برطانیہ اور ہندوستان کے تعلقات میں حالات اتنے اچھے نہیں تھے جتنے اب ہیں۔

. انہوں نے کہا کہ میں نے اتنا شاندار استقبال کبھی نہیں دیکھا۔ ضروری نہیں کہ مجھے دوبارہ دنیا میں ایسی پذیرائی ملے۔ برطانوی وزیر اعظم برطانیہ اور ہندوستان کے اسٹریٹجک دفاعی، سفارتی اور اقتصادی شراکت داری پر گہرائی سے بات چیت کرنے کے لیے ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں، جس کا مقصد ہند-بحرالکاہل خطے میں قریبی شراکت داری اور سیکورٹی تعاون کو بڑھانا ہے۔

بتادیں کہ برطانوی وزیر اعظم ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بھی بات چیت کریں گے۔ دوپہر ایک بجے کے قریب حیدرآباد ہاؤس میں دونوں اطراف سے پریس بیان جاری کیا جائے گا۔ وزیر اعظم جانسن ہندوستان کے دو روزہ دورے پر جمعرات کو گجرات پہنچے۔