سرحدی اضلاع کے ایس ایس پیز کو نئی ہدایات: ڈی جی پی پنجاب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-09-2021
 اقبال پریت سنگھ سہوتا ،  ڈی جی پی، پنجاب
اقبال پریت سنگھ سہوتا ، ڈی جی پی، پنجاب

 

 

آواز دی وائس، چنڈی گڑھ

ریاست پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اقبال پریت سنگھ سہوٹا نے بارڈر ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو نائٹ ڈومینیشن آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں ڈرون کی نقل و حرکت پر خاص توجہ دیں کیوں کہ ان علاقے میں مشکوک افراد کے گھومنے کی اطلاع ہے۔

ڈی جی پی( پنجاب) اقبال پریت سنگھ سہوتا نے جمعرات کو تمام بارڈر ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ ہند پاک  بین الاقوامی سرحد پر رات 9 بجے سے صبح 4 بجے تک نائٹ ڈومینیشن آپریشن شروع کریں۔

خیال رہے کہ سرحدی اضلاع میں پٹھان کوٹ ، گورداسپور ، بٹالہ ، امرتسر رورل ، ترن تارن ، فیروز پور اور فاضلکا شامل ہیں۔

ڈی جی پی نے بارڈر ایس ایس پیز کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع کو سیکٹروں میں تقسیم کریں اور ہر سیکٹر کے لیے گزٹیڈ آفیسر تعینات کریں جو ذاتی طور پر نائٹ ڈومینیشن پر ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس پیز گزٹیڈ افسران کا ڈیوٹی روسٹر برقرار رکھیں گے اور انہیں نائٹ ڈومینیشن آپریشنز کی نگرانی کے لیے گھمائیں گے۔

ڈی جی پی سہوٹا نے کہا کہ دوسری لائن آف ڈیفنس اور دیگر حساس مقامات پر تمام ناکوں کو رات کے وقت ایک غیر گزیٹڈ افسر کی نگرانی میں رکھا جائے گا جب کہ اضافی ناکوں کو گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے ذیلی سڑکوں پر لگایا جائے۔

ڈی جی پی نے ہدایت دی ہے کہ خاص طور پر جموں و کشمیر کی سرحد پر بین ریاستی ناکوں کو بھی مضبوط کیا جانا چاہیے اور جموں و کشمیر سے آنے والی تمام گاڑیوں کو اچھی طرح چیک کیا جانا چاہیے۔

ایس ایس پیز کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وہ ہفتہ وار تعیناتی پلان تیار کریں جس میں ناکوں اور گشت کو دکھایا جائے جسے رینج آئی جی پی منظور کرے گا۔

اس طرح کے ہفتہ وار منصوبے لچکدار اور موجودہ داخلی سلامتی کی صورتحال پر مبنی ہوں گے۔

ڈی جی پی اقبال پریت سنگھ سہوٹا نے ایس ایس پیز سے کہا کہ وہ ڈرون اور مشکوک افراد پر خاص توجہ دیں جو حساس علاقوں میں گھومتے رہتے ہیں۔

انہوں نے ایس ایس پیز کو حکم دیا ہے کہ وہ تمام کنٹرول رومز کو فعال کرنے کے علاوہ حساس جگہوں کا احاطہ کرنے کے لیے تمام پی سی آر/آر آر پی ایس گاڑیاں اور بلٹ پروف مواد استعمال کریں۔