غازی پورمنڈی میں لاوارث بیگ سے بم برآمد

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 14-01-2022
غازی پورمنڈی میں لاوارث بیگ سے بم برآمد
غازی پورمنڈی میں لاوارث بیگ سے بم برآمد

 

 

نئی دہلی: دہلی کے غازی پور پھول بازار میں جمعہ کو ایک لاوارث بیگ برآمد ہوا۔ فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ نیشنل سیکیورٹی گارڈ کو موقع پر تعینات کیا گیا تھا۔

جس لاوارث بیگ میں بم ملا تھا، اسے کنٹرولڈ دھماکے سے ناکارہ بنا دیا گیا۔

دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے تصدیق کی کہ غازی پور منڈی میں ملنے والا بم دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) تھا۔

دہلی پولیس کے مطابق بیگ کے اندر دھماکہ خیز مواد اور آئی ای ڈی نصب کیا گیا تھا جسے غازی پور سبزی منڈی کے قریب ایک خالی زمین میں گڑھا کھود کر کنٹرول دھماکے سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

جب ٹیم نے یہ کاروائی کی تو اس جگہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا۔ بیگ سے برآمد ہونے والی مشکوک چیز سبزی منڈی کے اندر کھلے میدان میں 8 فٹ گہرے گڑھے میں دبی ہوئی تھی۔