خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر رضا مراد نے دی حاضری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-04-2022
خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر رضا مراد نے دی حاضری
خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر رضا مراد نے دی حاضری

 


آواز دی وائس، اجمیر

کورونا کا دور اب تقریبا تمام ہوچکا ہے،اسکولوں اور کالج کے ساتھ عبادت گاہیں اور زیارت گاہوں پر بھی روایتی بھیڑ نظر آرہی ہے ۔ اجمیر شریف میں بھی عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ  پر زائرین کی زبردست بھیڑ ہے۔اس بھیڑ میں پیر کو بالی ووڈ اداکار رضا مراد نے اہلیہ کے ہمراہ حاضری دی۔

انہوں نے مزار شریف پر مخملی چادر اور گلہائے عقیدت پیش کرکے نماز ادا کی۔

رضا مراد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی فلم کی کامیابی کے لیے دعا کرنے اجمیر شریف آئے ہیں۔

 درگاہ کے خادم سید قطب الدین سخی نے سبھی کی زیارت کروائی۔

رضا مراد بالی ووڈ کے ایک معروف اداکار ہیں۔ انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ اپنی بلند آواز کے لیے جانے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ عشرت خان، اداکار اروند بترا نے بھی مخمل کی چادر اور عقیدت کے پھول پیش کئے۔ انہیں درگاہ شریف کے خادم سید نبیل چشتی نے زیارت کروائی اور درگاہ کی جانب سے انہیں تبرک پیش کیا۔