مہاراشٹر: ساحل پر ملی اے کے47 سے بھری مشتبہ کشتی، حکومت الرٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-08-2022
مہاراشٹر: ساحل پر ملی اے کے47 سے بھری مشتبہ کشتی، حکومت الرٹ
مہاراشٹر: ساحل پر ملی اے کے47 سے بھری مشتبہ کشتی، حکومت الرٹ

 


 ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ہری ہریشور ساحل پر ایک غیر ملکی کشتی برآمد ہوئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ مہاراشٹر کے رائے گڑھ ساحل سے ملنے والی اس مشتبہ کشتی میں تین اے کے 47 رائفلیں اور گولیاں تھیں۔ تاہم  اس کشتی پر کوئی شخص سوار نہیں تھا۔

ریاست کی راجدھانی ممبئی سے 190 کلومیٹر سے زیادہ دور واقع شری وردھن علاقے میں کچھ مقامی لوگوں نے کشتی کو دیکھا اور سیکورٹی ایجنسیوں کو الرٹ کیا۔ اس سلسلے میں مہاراشٹر کے  نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کا کہنا ہے کہ 16 میٹر لمبی کشتی سے تین اے کے 47 اور دیگر ہتھیار ملے ہیں۔

 اسے ماہی گیروں نے رائے گڑھ ضلع میں ہری ہریشور ساحل کے قریب پایا۔ رائے گڑھ کی ایم ایل اے آدیتی ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی سفارش کی ہے۔

 فڑنویس کا کہنا ہے کہ یہ کشتی آسٹریلیا کی ہے جسے مسقط کے راستے یورپ جانا تھا۔  لیکن یہ یہاں تک کیسے پہنچی اور اس میں اسلحہ کیسے لے جایا جا رہا تھا، اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ 

خیال رہے کہ فڑنویس نے مہاراشٹر اسمبلی میں اس پر تفیصیلی بیان دیا ہے۔

 

تلاشی کے دوران کشتی سے ایک لائف بوٹ بھی ملی۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ہے۔