بلنکن نے یوکرین کے بحران پر جے شنکر سے کی بات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-02-2022
بلنکن نے یوکرین کے بحران پر جے شنکر سے کی بات
بلنکن نے یوکرین کے بحران پر جے شنکر سے کی بات

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

 امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوکرین کے بحران پر ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے فون پر بات کی۔

انٹونی بلنکن نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ یوکرین پر روس کا حملہ بین الاقوامی سیکورٹی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا ’’ڈاکٹر جے شنکر سے آج یوکرین کے بحران اور روس کے حملے کے تناظر میں بات چیت کی۔

روس کا یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔