رائے پور: سی آر پی ایف اسپیشل ٹرین میں دھماکہ، چار زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-10-2021
رائے پور:  سی آر پی ایف اسپیشل ٹرین میں دھماکہ، چار زخمی
رائے پور: سی آر پی ایف اسپیشل ٹرین میں دھماکہ، چار زخمی

 

 

آواز دی وائس، رائے پور

سی آر پی ایف کی خصوصی ٹرین میں 16 اکتوبر 2021 کو چھتیس گڑھ کے رائے پور ریلوے اسٹیشن میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔

اس دھماکے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل سمیت چار جوان زخمی ہوگئے۔ ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جب کہ دیگر تین جوانوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ سامان کی لوڈنگ کے دوران ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح تقریبا 6.30 بجے سی آر پی ایف کی خصوصی ٹرین پلیٹ فارم نمبر 2 پر کھڑی تھی۔ اس میں فوجیوں کی تین کمپنیاں منتقل کی جا رہی تھیں۔ سامان کی لوڈنگ کے دوران بوگی نمبر 9 کے گیٹ کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھرا ایک باکس ہاتھ سے چھٹ کر گر گیا۔ جس کی وجہ سے دھماکہ ہوگیا۔

اس دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل سشیل چوہان ، کانسٹیبل چون وکاس لکشمن ، رمیش لال ، رویندر کر اور دنیش کمار پیکرا زخمی ہوئے۔

ہیڈ کانسٹیبل کے ہاتھ ، ٹانگ اور کمر میں چوٹیں آئیں ہیں۔ ہیڈ کانسٹیبل وشال چوہان کو رائے پور کے نرائنا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سرجن ڈاکٹر نیرج پانڈے نے بتایا کہ چوہان کی کمر ، بازو ، ٹانگوں اور سر میں چوٹیں ہیں۔ سر میں فریکچر ہوگیا ہے۔ اسے آپریشن کرنا پڑے گا۔تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سی آر پی ایف کے ڈی آئی جی راجکمار زخمی جوان کو دیکھنے اسپتال پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ نقل و حمل کے دوران ہوا۔ تمام جوان خطرے سے باہر ہیں۔ ٹرین ناگپور جا رہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ غفلت کا معاملہ نہیں ہے، کوئی بھی سامان لے جاتے وقت ایسا حادثہ ہو سکتا ہے۔