توہین مذہب تنازعہ: جمعہ کو احتجاج ہوگانہ جام ،صرف دعا ہوگی: توقیر رضا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
توہین مذہب تنازعہ:  جمعہ کو  احتجاج ہوگانہ جام ،صرف دعا ہوگی: توقیر رضا
توہین مذہب تنازعہ: جمعہ کو احتجاج ہوگانہ جام ،صرف دعا ہوگی: توقیر رضا

 

 

بریلی :مولانا توقیر رضا پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ تبصرے پر اب جمعہ کے بجائے اتوار کو احتجاج کریں گے۔ تاہم مولانا کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک کی ترقی، بھائی چارے اور امن کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔ مولانا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 17 جون کے بجائے اب 19 جون کو اسلامیہ گراؤنڈ میں پروگرام ہوگا، جس میں لوگ جمع ہوں گے اور کوئی نعرہ بازی یا مظاہرہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج آئندہ اتوار کو ہوگا اور کوئی نعرہ بازی نہیں ہوگی، کوئی جام نہیں ہوگا، سڑکوں پر گھیراؤ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الگ کیمپس ہے، اسلامیہ انٹر کالج کا میدان ہے، وہاں لوگ جمع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک کی امن، بھائی چارے، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کریں گے۔