ہماچل پردیش میں بلیک فنگس کو قرار دیا گیا عالمی وبا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-05-2021
بلیک فنگس
بلیک فنگس

 

 

شملہ

ہماچل پردیش کی حکومت نے بلیک فنگس (میوکرمائکوسس) کو ایک سال کے لئے عالمی وبا قرار دیا ہے۔

ریاست کے ہیلتھ سکریٹری امیتابھ اوستھی کی طرف سے بلیک فنگس کو عالمی وبا قرار دینے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کی گئی ہے جس کے تحت سبھی سرکاری اور نجی اسپتال فلیک فنگس کی اسکریننگ، اس کی روک تھام اور بندوبست کے لئے مرکزی وزارت صحت، آئی سی ایم آر کی طرف سے وقتافوقتاً جاری کئے گئے رہنما خطوط پر عمل کریں گے.

۔ مقامی اندرا گاندھی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں حال ہی میں ایک فلیک فنگس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا ۔ 52 سالہ کورونا سے متاثر ایک خاتون کی جانچ کے بعد ان میں اس خطرناک بیماری کے متاثر ہونے کی اسپتال کے ذریعہ تصدیق کی گئی تھی۔

(ایجنسی ان پٹ )