بی جے پی پارلیمانی بورڈ : یدیورپا اندراور گڈکری باہر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-08-2022
بی جے پی پارلیمانی بورڈ : یدیورپا اندراور گڈکری باہر
بی جے پی پارلیمانی بورڈ : یدیورپا اندراور گڈکری باہر

 

 

نئی دہلی: مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج چوہان کو آج بی جے پی کے اعلیٰ ترین فیصلہ سازباڈی سے ہٹا دیا گیا جس میں حالیہ ناکامیوں کے بعد دیویندر فڈنویس اور بی ایس یدیورپا کا شامل کیا گیا۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، جنہوں نے ریاست میں بی جے پی کو دوسری مرتبہ بے مثال کامیابی حاصل کی وہ بھی شامل نہیں کئے گئے ہیں ۔

پارٹی کا تبدیل شدہ پارلیمانی بورڈ، جس میں چھ نئے چہرے ہیں - بی ایس یدیورپا، سربانند سونووال، کے لکشمن، اقبال سنگھ لال پورہ، سودھا یادو اور ستیہ نارائن جاٹیا - 

نریندر مودی-امت شاہ  دورمیں بی جے پی کے اعلیٰ ترین درجوں میں نسلی اور سیاسی تبدیلی کا اشارہ ہے۔

پارلیمانی بورڈ بی جے پی میں اعلیٰ ادارہ ہے اور وزرائے اعلیٰ، ریاستی سربراہان اور دیگر اہم کرداروں کے بارے میں فیصلہ کرتا ہے۔

اہم کمیٹی سے نتن گڈکری کے اخراج کو اس ردوبدل میں سب سے بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔ گڈکری، وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں ایک سینئر وزیر، بی جے پی کے سابق سربراہ ہیں اور پارٹی روایتی طور پر اپنے سابق صدور کو فیصلہ سازی کے عمل میں  شامل رکھتی ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ  نے جو کہ بی جے پی کے سابق سربراہ بھی ہیں پارلیمانی بورڈ میں دوبارہ داخلہ لیا ہے۔

دیویندر فڈنویس کو  شیوسینا کے باغی ایکناتھ شندے کے ساتھ مہاراشٹرا میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد انہیں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدہ ملا تھا لیکن انہیں انتخابی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو بھی پارلیمانی بورڈ سے خارج کر دیا گیا ہے، 20 سال تک وزیر اعلیٰ رہنے والے شخص کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

 یدیورپا کو گزشتہ سال آپسی لڑائی اور بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا تھا۔ 77 سال کی عمر میں، وہ پارٹی کی 75 سال کی عمر کی غیر تحریری حد سے گزر چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بااثر لنگایت سیاست دان کچھ عرصے سے ناخوش تھے اور پارٹی اگلے سال کرناٹک کے انتخابات میں ان کے تعاون کو یقینی بنانے کے لیے انہیں تسلی دینا چاہتی تھی۔ لنگایت سیاسی طور پر ایک طاقتور بلاک ہے جو کرناٹک میں 18 فیصد ووٹوں کا حصہ ہے۔

آسام کے سابق وزیر اعلی سربانند سونووال کو جنہوں نے اس سال کے شروع میں ریاست میں بی جے پی کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد ہمنتا بسوا سرما کے لیے راستہ بنانے پر رضامندی ظاہر کی تھی پارلیمانی بورڈ کے ساتھ ساتھ مرکزی انتخابی کمیٹی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔