بی جے پی کے ایم پی نند کمارسنگھ چوہان چل بسے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-03-2021
 نند کمارسنگھ چوہان
نند کمارسنگھ چوہان

 

 

 کھنڈوا ۔ مدھیہ پردیش کے کھنڈوا سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکنِ پارلیمنٹ اور بی جے پی کے سابق ریاستی صدر نند کمار سنگھ چوہان کا آج دہلی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ چوہان کی عمر 68 سال تھی ۔ انہوں نے آج صبح الصبح اسپتال میں آخری سانس لی ۔ وہ تقریبا ایک ماہ سے اسپتال میں داخل تھے ۔ اس سے قبل وہ کورونا کی وجہ سے بھوپال کے پرائیوٹ اسپتال میں داخل تھے ۔ بھوپال میں صحت میں بہتری نہ آنے کی وجہ سے انہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعہ دہلی منتقل کیا گیا ۔ ان کے کنبے میں ان کی اہلیہ درگیشری اور بیٹا ہرشورھن سنگھ اور دو بیٹیاں ہیں۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق آج صبح الصبح وینٹی لیٹر سے ہٹائے جانے کے بعد انہوں نے آج آخری سانس لی ۔ آج ان کے جسد خاکی کوخصوصی طیارے کے ذریعہ کھنڈوا لائے جانے کی توقع ہے ۔ ان کا آبائی گاؤں شاہ پور ہے جو کھنڈوا پارلیمانی حلقہ کی حدود میں آتا ہے۔