میوات بن گیا ہے مینی پاکستان: مدن دلاور

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
  مدن دلاور
مدن دلاور

 

 

جے پور:  راجستھان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر و بی جے پی ایم ایل اے مدن دلاور نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میوات 'مینی پاکستان' بن گیا ہے۔

 راجستھان قانون ساز اسمبلی کے جاری سیشن کے دوران اپوزیشن لیڈر مدن دلاور نے بدھ کو میوات کو 'منی پاکستان' کہا ہے۔

ان کے اس بیان پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔

اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مدن دلاور نے کہا کہ ہندوؤں کو دہشت زدہ کیا جا رہا ہے اور میوات کا علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ میوات کے علاقے میں خطرہ بڑھ رہا ہے۔ گہلوت حکومت کی نااہلی کی وجہ سے خواتین کے ساتھ زیادتی اور مظالم کے کئی کیس منظر عام پر آرہے ہیں۔

مدن دلاور نے مبینہ جبری تبدیلی کا معاملہ بھی اٹھایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلمان ہندو لڑکیوں کو دھوکہ دیتے ہیں، انہیں بھاگنے پر مجبور کرتے ہیں اور پھر ان کے مذہب کو تبدیل کراتے ہیں۔

اس کے جواب میں راجستھان کانگریس کے سربراہ گووند سنگھ دوتاسارا نے کہا کہ بی جے پی  صرف ہندو مسلم سیاست کرنا جانتی ہے۔