ہنکھلی ریپ کیس: بی جے پی نے کی بنگال میں صدر راج کی سفارش

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-04-2022
 ہنکھلی ریپ کیس: بی جے پی نے کی بنگال میں صدر راج کی سفارش
ہنکھلی ریپ کیس: بی جے پی نے کی بنگال میں صدر راج کی سفارش

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

بی جے پی کی پانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے اپنی رپورٹ بی جے پی صدر جے پی نڈا کو سونپی ہے اور بنگال میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مغربی بنگال کے ہنکھلی ریپ کیس پر سیاست گرم ہوگئی ہے۔ اس معاملے میں بی جے پی کی پانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے اپنی رپورٹ بی جے پی صدر جے پی نڈا کو سونپی ہے اور بنگال میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے اپنی رپورٹ میں ریاست میں دفعہ 355، 356 نافذ کرنے کی سفارش کی ہے۔ ساتھ ہی گرفتار لوگوں کو کسی دوسری ریاست کی جیل میں رکھنے کے معاملے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بی جے پی صدر جے پی نڈا نے مغربی بنگال کے نادیہ میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ مبینہ عصمت دری اور قتل کے معاملے کی تحقیقات کے لیے پارٹی کی خواتین اراکین پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی۔

اہم بات یہ ہے کہ 4 اپریل کو ٹی ایم سی رکن کے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں نابالغ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی، جس کے بعد اس کی موت ہوگئی تھی۔

اس کے والدین نے واقعہ کے پانچ دن بعد پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں یہ الزام لگایا تھا۔