بہارپنچایت الیکشن:یوٹیوب کے بعدسیاست میں بھی سرگرم خان سر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 30-11-2021
بہارپنچایت الیکشن:یوٹیوب کے بعدسیاست میں بھی سرگرم خان سر
بہارپنچایت الیکشن:یوٹیوب کے بعدسیاست میں بھی سرگرم خان سر

 

 

سراج انور،پٹنہ

بہار میں پنچایتی انتخابات ایک دلچسپ موڑ پر ہیں۔ گاؤں کی طاقت کے لیے انوکھے تجربات کیے جا رہے ہیں۔ چولہاچوکاکرنے والی دیہاتی عورت سے لے کر ملک اور دنیا کے مشہور یوٹیوبر تک انتخابی اکھاڑے میں کود پڑے ہیں۔اس درمیان مشہور ٹیچراور اپنے منفرد انداز کے لیے شہرت رکھنے والے خان سر کی بھی پنچایتی الیکشن میں انٹری سے سیاست گرم ہوگئی ہے۔انھوں نے حاجی پور میں اپنے دوست کے لیے ووٹ مانگتے ہوئے ایسی بات کہہ دی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

بکرے سے سستاانسان

خان سر نے وائرل ویڈیو میں کہا کہ جب ایک بکرا 5000 روپے ملتاہےتو انسان صرف 1000 روپے میں کیسے بک رہا ہے۔ یار کتنا سستا ہے؟ پیسے لیناہے۔ایک ہزار نہیں بلکہ 5 ہزار اور ووٹ بھی نہیں دینا۔

خان سرآپ ووٹ کس کے لیے مانگ رہے ہیں؟

جی ہاں، یوٹیوب پر پڑھانے والے خان سر اب بہار میں پنچایت الیکشن کی مہم چلاتے نظر آ رہے ہیں۔ بہار کے حاجی پور ضلع کے سہدی بزرگ کی سلہا پنچایت میں خان سر ایک لگژری کار میں ووٹ مانگتے نظر آ رہے ہیں۔ تاہم خان سر اپنے لیے نہیں بلکہ اپنے دوست کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔دراصل خان سر کے دوست وپن صاحب سلہا پنچایت سے مکھیا کے عہدے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں، اس لیے خان سر بھی چاہتے ہیں کہ ان کا دوست الیکشن جیتے۔

۔اپنے خاص دوست وپن کے لیے خان سر گاڑی میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔خان سر کی اس انتخابی مہم کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں وہ ایک روڈ شو کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کھلی چھت والی کار۔ اس دوران وہ اپنے انداز میں لوگوں کے ساتھ مذاق بھی کر رہے ہیں۔۔

awazurdu

خان سر نے انسان بیچنے کی بات کیوں کہی؟

خان سر نے وائرل ویڈیو میں کہا کہ جب بکرا5000 روپے میں ملتا ہے تو آدمی کو صرف 1000 روپے میں کیسے بیچا جا رہا ہے، آدمی اتنا سستا ہے۔ پیسے لے لیں اور ایک ہزار نہیں بلکہ 5 ہزار اور ووٹ بھی نہ ڈالیں۔ وائرل ویڈیو کے آخر میں خان سر کی عوام سے اپیل ہے کہ پڑھے لکھے بنو اور حقوق کو سمجھو، کوئی کسی کے لیے کچھ نہیں کرتا، حقیقت میں پنچایتی انتخابات میں ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے کچھ امیدواروں کی جانب سے مرغی کے گوشت اور چاول کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ بہار میں شراب پر پابندی ہے مگر الیکشن میں شراب بھی چل رہی ہے۔ کچھ امیدوار پیسے بھی بانٹ رہے ہیں، ووٹ خرید رہے ہیں۔ پیسے دے کر.

لوگ خان سر کو قریب سے دیکھ کر پرجوش ہیں

کہا جاتا ہے کہ خان سر کے دوست وپن سر بھی ٹیچر ہیں اور پٹنہ میں اپنی کوچنگ چلاتے ہیں۔خان سر کی طرح وپن سر کا بھی ’’میتھ مستی‘‘ کے نام سے ایک یوٹیوب چینل ہے،جہاں وہ طلبہ کو پڑھاتے ہیں۔اس دوران سب سے پہلے ان کے دوست وپن سر نے خان سر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور بیرون ملک نظر آنے والے خان سر آج ہمارے درمیان ہیں، اس کے بعد خان سر نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پڑھے لکھے بن جائیں، اپنے حقوق کے لیے لڑیں، اگر آپ لوگ پٹنہ میں پڑھنا چاہتے ہیں تو وپن سر سے رابطہ کریں

۔خان سر کے اس روڈ شو کے دوران وہاں موجود لوگ بہت پرجوش ہیں۔ ان کی باتیں سن کر تالیاں بجائیں، ساتھ ہی لوگوں نے گاؤں کے مسائل بھی بتائے۔ خان سر کہتے ہیں آپ لوگ صحت، تعلیم کے لیے لڑیں، ہم ہمیشہ یہاں آئیں گے، اگر ضرورت ہو تو پٹنہ میں ملیں۔

awazurdu

خان سر کون ہیں؟

خان سر ملک و دنیا میں یوٹیوب پر پڑھانے کے حوالے سے مشہور ہیں، ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے چینل پر کوئی بھی ویڈیو چند گھنٹوں میں لاکھوں لوگ دیکھ لیتے ہیں۔ اس وقت یوٹیوب پر خان سر کے 13.3 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

غور طلب ہے کہ 'خان سر' یوٹیوب پر ریاضی کے پیچیدہ موضوعات کو اپنے انداز میں سمجھاتے ہیں، جسے لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں۔ تاہم ان دنوں 'خان سر' کی 'نیتاگیری' کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں وہ مکھیا امیدوار کے لئےانتخابی مہم چلاتے نظر آرہے ہیں۔پچھلے کچھ مہینوں میں وہ ایک اور چیز کو لے کر خبروں میں تھے۔دراصل ان کے اصل نام اور مذہب کو لے کر سوشل میڈیا پر تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔پھرانھوں نے اس بارےمیں وضاحت کی۔