بہار: جے ڈی یو کی امیدوار روزینہ نازش بلا مقابلہ منتخب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-09-2021
 بہار: جے ڈی یو کی امیدوار روزینہ نازش بلا مقابلہ منتخب
بہار: جے ڈی یو کی امیدوار روزینہ نازش بلا مقابلہ منتخب

 


پٹنہ :بہار قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخاب میں جے ڈی یو کی امیدوار روزینہ نازش بلا مقابلہ منتخب ہو گئی ہیں۔

جے ڈی یو نے اس نشست کے لیے مرحوم کونسلر تنویر اختر کی اہلیہ روزینہ نازش کو نامزد کیا تھا۔

کسی دوسرے امیدوار نے اس پر اپنا دعویٰ پیش نہیں کیا۔ چنانچہ جے ڈی یو امیدوار روزینہ نازش کو فاتح قرار دیا گیا۔

ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ پر بھی صرف ایک کاغذات نامزدگی کی گئی۔

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 27 ستمبر2021 مقرر کی گئی تھی۔ کسی دوسرے امیدوار کی امیدواری کے بعد اس کا فیصلہ 4 اکتوبر کو ووٹنگ کے ذریعے ہونا تھا۔ تاہم کسی دوسرے امیدوار کی غیر موجودگی میں جے ڈی یو کی امیدوار روزینہ نازش منتخب ہوئیں۔

پٹنہ کے الیکشن آفیسر کم کمشنر سنجے کمار اگروال نے بہار قانون ساز اسمبلی کے اسمبلی ہال میں منتخب امیدوار روزینہ نازش کو سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

اس موقع پر  ریاستی وزرا مثلاً  وجے کمار چودھری ،   اشوک چودھری ،  شراون کمار ،   مکیش ساہنی اور کئی دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔