بہار: کانور یاتری کو موبائل ایپ سے ملے گی معلومات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-07-2022
بہار:  کانور یاتری کو موبائل ایپ سے ملے گی معلومات
بہار: کانور یاتری کو موبائل ایپ سے ملے گی معلومات

 

 

آواز دی وائس، پٹنہ

بہار کے سلطان گنج سے گنگا کا پانی اٹھا کر بابا بیدناتھ دھام جانے والے کانوریوں کو اب موبائل ایپ کےذریعےراستےمیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات دی جائیں گی۔

کانوریوں کی سہولت کو ذہن میں رکھتے ہوئےحکومت بہار نے 'کانوریاترا 2022' کے نام سےایک خصوصی موبائل ایپ لانچ کی ہے۔کانور اس ایپ پرتمام معلومات حاصل کرتے رہیں گے۔کانور اس ایپ کے ذریعہ کھانے پینے سے لے کر ٹوائلٹ تک کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

دو سال کے بعد اس بار شروانی میلہ منعقد کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اس بار بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کے بابا ویدیا ناتھ دھام پہنچنے کی امید ہے۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ محکمہ سیاحت کی طرف سے 'شروانی میلہ 2022' کے موقع پر، وزیر سیاحت نارائن پرساد نے بدھ کو کانور یاتریوں کو بہتر سہولیات اور مدد فراہم کرنے کے لیے موبائل ایپ کا آغاز کیا ہے۔

اس موقع پر محکمہ کے سیکریٹری سنتوش مال اور ایڈیشنل سیکریٹری کنول تنوج موجود تھے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق کانوریاتری سرکٹ کے تحت بانکا، مونگیر اور بھاگلپور کے اضلاع کی معلومات موبائل ایپ میں مرتب کی گئی ہیں۔

عقیدت مند بابا دھام تک کیسے پہنچتے ہیں، شروانی میلے کی تاریخ، کنٹرول روم میں دستیاب سہولیات، رہائش کے لیے دھرم شالہ، گیسٹ ہاؤس کی دستیابی، پولیس کیمپ، ہیلتھ کیمپ، بیت الخلا اور باتھ روم، پینے کے پانی کی سہولت، گیلری اور ثقافتی پروگرام وغیرہ۔ سبھی کچھ موبائل ایپ پر دستیاب ہوں گی۔

اس کےعلاوہ ضلعی کنٹرول روم، پولیس کنٹرول روم، اسپتال، بس اسٹینڈ، فائر اسٹیشن، ٹریفک، ریلوے اسٹیشن، ڈیزاسٹر، ایمبولینس، پارکنگ وغیرہ سے متعلق معلومات بھی موبائل ایپ سے دستیاب ہوں گی۔

سلطان گنج کانوریہ پتھ میں بھی کورونا ٹیسٹ اور ویکسینیشن کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دیوگھر جانے والے عقیدت مند بھاگلپور ضلع کے سلطان گنج سے گنگا جل لے کر پیدل آتے ہیں اور وہ دکشن واہنی گنگا سے گنگا جل کے ساتھ دیوگھر کے بابا دھام جاتے ہیں۔ جس کے بعد وہ مندر پہنچ کر شیوپرجل چڑھاتے ہیں۔

کانور یاترا آج سے شروع ہو رہی ہے جو تقریباً ایک ماہ تک چلے گی۔