بہار: 2 اسپتالوں کے 500 سے زائد ڈاکٹروں اور اسٹاف کو کورونا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2021
بحران کی سنگینی
بحران کی سنگینی

 

 

بہار: پٹنہ ایمس اور پٹنہ میڈیکل کالج اور اسپتال کے ساتھ ساتھ ایک اور سرکاری میڈیکل اسپتال، نالندا میڈیکل کالج اور مریضوں کی ایک بڑی تعداد کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سی ایم سنگھ نے بتایا کہ مجموعی طور پرایمز پٹنہ کے 384 ملازمین ، بشمول ڈاکٹروں ، نرسوں ، صفائی ستھرائی کے کارکنان ، دوسری لہر کے دوران اب تک انفکشن ہوچکے ہیں۔پٹنہ میڈیکل کالج اور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اندو سیکھر ٹھاکر نے کہا کہ اب تک اس کے 125 سے زائد ملازمین نے مثبت جانچ کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس فہرست میں 70 ڈاکٹروں اور 55 سے زائد نرسوں اور دیگر صحت کے کارکنان شامل ہیں۔

پٹنہ ایمس اور پٹنہ میڈیکل کالج اور اسپتال کے ساتھ ساتھ ایک اور سرکاری زیر انتظام میڈیکل اسٹیبلشمنٹ ، نالندا میڈیکل کالج اور اسپتال ، ریاست کے دارالحکومت میں ایک بڑی تعداد میں مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔پٹنہ میڈیکل کالج اور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اسپتال کے حکام نے اس سے متاثرہ ملازمین کے لئے الگ تھلگ جگہوں کا انتظام کیا ہے۔

ڈاکٹر ٹھاکر نے کہا پٹنہ میڈیکل کالج اور اسپتال جو بہار کا سو سال پرانا اسپتال ہے،اس میں کوویڈ 19 مریضوں کے لئے 105 بستروں کی سہولت ہے ۔ایمس پٹنہ نے اپنے بستر کی گنجائش 250 تک بڑھا دی ہے ۔پٹنہ میڈیکل کالج اور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ بہت سارے عملہ کے انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں افرادی قوت کی قلت کا سامنا ہے۔