کانگریس میں ہنگامہ، بھوپندر ہڈا کی راہل سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-03-2022
کانگریس میں ہنگامہ، بھوپندر ہڈا کی راہل  سے ملاقات
کانگریس میں ہنگامہ، بھوپندر ہڈا کی راہل سے ملاقات

 


آواز دی وائس، نئی دہلی 

جی 23 کے رکن بھوپندر سنگھ ہڈا کانگریس میں کشمکش کے درمیان جمعرات کو راہل گاندھی سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق نئی دہلی کے 12 تغلق لین میں یہ ملاقات تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ ہڈا میٹنگ کے بعد باہر آئے تاہم انہوں نے نامہ نگاروں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔

اس کے ساتھ ہی غلام نبی آزاد کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پر ملاقات کریں گے۔ اس دوران وہ جی 23 لیڈروں کی تجویز انہیں پیش کریں گے۔ میٹنگ میں راہل گاندھی اور پرینکا واڈرا کے بھی موجود ہونے کی امید ہے۔

مانا جا رہا ہے کہ غلام نبی آزاد سے ملاقات کے بعد سونیا گاندھی کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ دوبارہ بلا سکتی ہیں۔اس سے قبل کانگریس کے جی 23 لیڈروں نے ملاقات کی۔ یہ میٹنگ پہلے کپل سبل کے گھر پر ہونی تھی، لیکن گاندھی خاندان کے خلاف ان کے بیان کے بعد جگہ بدل دی گئی۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب G-23 گروپ کے ایک اہم رکن کپل سبل نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ گاندھی خاندان کو کانگریس کی قیادت چھوڑ کر کسی اور لیڈر کو ذمہ داری سونپ دینی چاہیے۔

میٹنگ کےبعدایک بیان میں کہا گیا کہ بی جے پی کو 2024 میں چیلنج کرنے کے لیے ایک مضبوط متبادل کی ضرورت ہے۔ کانگریس ہائی کمان کو مشترکہ نظریہ رکھنے والی جماعتوں سے بات کرنی چاہیے۔اس خط پر غلام نبی آزاد، آنند شرما اور وویک تنکھا سمیت 18 ناراض رہنماؤں کے دستخط ہیں۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے ڈنر پارٹی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کپل سبل اچھے وکیل ہو سکتے ہیں، لیکن وہ لیڈر نہیں ہیں۔انہوں نے آج تک کسی ایک گاؤں میں بھی کانگریس کو مضبوط نہیں بنایا ہے۔ اس طرح کےعشائیہ کےانعقاد سے سونیا گاندھی پر کوئی اثر نہیں ہونے والا ہے۔