بھوبنیشور، سوفیصد لوگوں کو ٹیکے لگانے والا ہندوستان کا پہلا شہر بنا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
علامتی تصویر
علامتی تصویر

 

 

آواز دی وائس،بھوبنیشور

ریاست اڈیشہ کے دارالحکومت بھوبنیشور‘ ہندوستان کا ایسا پہلا شہر بن گیا ہے، جہاں 100 فیصد لوگوں کو، کووڈ سے بچاﺅ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

اس کے ساتھ دارالحکومت میں تقریباً ایک لاکھ مائیگرینٹ کارکنوں کو بھی کووڈ سے بچاﺅ کا پہلا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔

نیتی آیوگ کے ایگزیکٹو افسر امیتابھ کانت نے کل ایک ٹوئیٹ میں اڈیشہ کے عوام اور وزیراعلیٰ نوین پٹنائک کو بھوبنیشور شہر میں سوفیصد ٹیکہ کاری کو یقینی بنانے میں اُن کی حصولیابی اور پوری کو پہلا ایسا شہر بنانے کیلئے‘ جہاں 24 گھنٹے پینے کا پانی سپلائی ہوتا ہے‘ انہیں مبارک باد پیش کی۔

Bhubaneswar first city to achieve 100% COVID vaccination, Puri first city to supply 24x7 drinking water. Congrats @Naveen_Odisha & people of Odisha for these achievements and for also sponsoring our national men & women hockey teams since 2018, who have now reached the semis!

بھوبنیشور میونسپل کارپوریشن نے پچھلے مہینے کی 31 جولائی2021 تک مخصوص مدت کے دوران ٹیکہ کاری کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے مختلف زمروں کے لوگوں کا نشانہ طے کیا تھا۔