بھوپال : چار مشتبہ دہشت گرد فتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-03-2022
بھوپال : چار مشتبہ دہشت گرد فتار
بھوپال : چار مشتبہ دہشت گرد فتار

 

 

بھوپال : اے ٹی ایس نے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے 4 دہشت گردوں کو پکڑا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں وہ بنگلہ دیشی معلوم ہوئے ہیں۔ جو کالعدم دہشت گرد تنظیم جماعت المجاہدین (بنگلہ دیش) کے رکن ہیں۔ وہ یہاں رہ کر دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے سلیپر سیل تیار کر رہے تھے۔ تاکہ مستقبل میں دہشت گردی کے واقعات کو انجام دیا جاسکے۔

ان میں سے دو دہشت گرد عیش باغ کے علاقے میں فاطمہ مسجد کے قریب کرائے پر رہ رہے تھے۔ ان کے کہنے پر کروڑ کے علاقے کی خد یجہ مسجد کے قریب ایک مکان میں رہنے والے مزید 2 دہشت گرد پکڑے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں جہادی لٹریچر، الیکٹرانک آلات اور مشکوک دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

اس سے پہلے مدھیہ پردیش اے ٹی ایس کو اطلاع ملی تھی کہ بھوپال میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ تفتیش کے بعد پولیس سنیچر کی دیر رات ساڑھے تین بجے عیش باغ پہنچی اور ایک عمارت پر چھاپہ مارا۔ جب پولیس یہاں پہنچی تو دہشت گردوں نے دروازہ اندر سے بند کر رکھا تھا۔ جس کے بعد پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی اور وہاں سے دو افراد کو پکڑ لیا گیا۔ ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھی تصدیق کی ہے کہ دہشت گرد جے ایم بی سے وابستہ ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں کے نام

 فضل علی (32) عرف محمود والد اشرف اسلام

 محمد عقیل (24) عرف احمد والد نور احمد شیخ

 ظہو۔۔ر الدین (28) عرف ابراہیم عرف ملون پٹھان عرف جوہر علی والد شاہد پٹھان

 فظہر زین العابدین عرف اکرم الحسن عرف حسین والد عبدالرحمن

 جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) کئی دھماکوں میں ملوث ہے

 سال 2005 میں بنگلہ دیش کے 50 شہروں اور قصبوں میں 300 مقامات پر 500 کے قریب بم دھماکے ہوئے۔ یہ دھماکے جے ایم بی نے ہی کیے تھے۔ سال 2014 میں مغربی بنگال کے بردھمان میں ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ سال 2018 میں بودھ گیا میں ایک بم دھماکہ ہوا تھا، وہ بھی اسی تنظیم نے کیا تھا۔ سال 2019 میں حکومت ہند نے اسے 5 سال کے لیے کالعدم تنظیم قرار دے دیا۔