مہاشیوراتری کے موقع پرمسلمانوں کا بھنڈارہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
بھنڈارے میں بھیڑ
بھنڈارے میں بھیڑ

 

 

بارہ بنکی: ہندوستان میں ہندو،مسلم ایکتابنائے رکھنے کی کوششیں عوامی حلقوں کی جانب سے لگاتار جاری ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پرمسلمانوں نے مہاشیوراتری کے موقع پرہندو برادران وطن کے لئے بھنڈارے کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی اور کھانے لے کرگئے۔

اس بھنڈارے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سےوقف ترقیاتی کارپوریشن اترپردیش کے ڈائریکٹر اوردرجہ یافتہ وزیر مملکت شفقت حسین بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر بی جے پی رہنما شویتا سنگھ نے کہا کہ یہ بارہ بنکی کی ثقافت رہی ہے کہ ہندواورمسلمان ہمیشہ ساتھ ساتھ رہتے آئےہیں اور مل کر کام کرتے رہےہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس سے سماج کوایک بہت اچھا پیغام گیا ہے۔ اسی دوران ، اس پروگرام میں شرکت کے لئے آئے ہوئے وقف ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ڈائریکٹر شفاعت حسین نے کہا کہ وقف کی اراضی کو لینڈ مافیا کے قبضے سے آزاد کرایا جائے گا۔انھوں نے مزیدکہاکہ انہوں نے متعدد اضلاع کا دورہ کیا ہے اور وہاں کی انتظامیہ نے وقف کی قابل ذکر جائیدادوں کی تفصیلات دی ہیں جو لینڈ مافیا کے قبضے میں ہے۔