بنگال انتخاب:پانچویں مرحلہ میں معمولی تشددکے بیچ تیزووٹنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 سیکیورٹی سخت
سیکیورٹی سخت

 

 

منصورالدین فریدی ۔ ۔نئی دہلی ۔کولکتہ

مغربی بنگال اسمبلی کے لئے جاری انتخابات کے پانچوے مرحلہ کےلئےآج صبح ووٹنگ شروع ہو ئی۔ آدھے دن میں تقریباً پچپن فیصد پولنگ ہوچکی ہے۔اس سے لگتاہے کہ پولنگ بہت تیزی سے چل رہی ہے۔حالانکہ اس دوران تشددکی بھی اکادکاخبریں ہیں۔بی جے پی اور ٹی ایم سی ورکروں میں جھڑپوں کی اطلاع ہے۔ ترنمول کانگریس نے ایک ورکرکے زخمی ہونے کا دعویٰ کیاہے۔

اس مرحلہ میں 45 اسمبلی نشستوں کےلئےووٹنگ ہونی ہے اور اس میں 342 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا ۔اس مرحلہ میں ایک کروڑ 13 لاکھ 73ہزار 307 ووٹر اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔ عالمی وبا کے پیش نظر چناﺅ کمیشن نے ایک پولنگ اسٹیشن میں زیادہ سے زیادہ ایک ہزار رائے دہندگان کو اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ، جبکہ اِس سے پہلے 1500 رائے دہندگان کو پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت تھی۔ اُن رائے دہندگان کیلئے پوسٹل بیلٹ کی سہولت کے متبادل میں توسیع کی گئی ہے جو کووڈانیس سے متاثر ہیں۔ اِس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ہر پولنگ اسٹیشن، پینے کا پانی، انتظار کرنے والے شیڈ، پانی کی سہولت کے ساتھ بیت الخلا، روشنی کیلئے مناسب انتظامات اورمعذور افراد کیلئے مناسب چلنے کا انتظام جیسی کم سے کم یقینی سہولتوں سے لیس ہو۔ خصوصی سہولتوں میں پولنگ اسٹیشن کو لازمی طور پر سینیٹائز کیا جانا اور ہر پوائنٹ پر ووٹروں کی تھرمل چیکنگ بھی شامل ہے۔

 مغربی بنگال میں چار مرحلوں میں 294 اسمبلی سیٹوں میں سے 135 پر پہلے ہی ووٹ ڈالے جاچکے ہیں۔ ریاست میں 8 مرحلوں میں چناﺅ ہوں گے۔ اسمبلی چناﺅ کے پانچویں مرحلے کے دوران چھ ضلعوں میں 45 سیٹوں کیلئے کُل 319 امیدوار قسمت آزمائیں گے، جن میں 39 خواتین بھی شامل ہیں اور ایک کروڑ 12 لاکھ سے زیادہ ووٹرس ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اِن میں 55 لاکھ 80 ہزار خاتون ووٹرس بھی شامل ہیں۔

ریاست میں پانچویں مرحلے میں چھ اضلاع اور 45 اسمبلی حلقوں میں پولنگ جاری ہے۔ جن اضلاع میں پولنگ جاری ہے وہ ہیں شمالی پرگنہ پارٹ۔1 ، دارجلنگ ، کلیمپونگ ، مشرقی وردھمان پارٹ ۔1 اور جلپائی گڑی۔ ریاست میں ووٹنگ کے پانچویں مرحلے میں ، ووٹر 319 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے ، ان میں 39 خواتین امیدوار ہیں۔ ووٹنگ میں 1.12 کروڑ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ، ان میں سے 55.80 لاکھ خواتین اور 234 تیسرے زمرے کے لوگ ہیں ، باقی مرد ووٹر ہیں۔ پولنگ کے لئے 15789 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ بنگال میں پانچویں مرحلے میں ووٹنگ آزاد ، پرامن اور منصفانہ ہونے کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کے پختہ بندوبست کئے گئے ہیں اور مرکزی اور ریاستی فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ جس میں مرکزی فورسز کی 853 کمپنیاں تعینات کی گئیں۔ اس مرحلے میں پچھلے مرحلے کی نسبت زیادہ سیکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے چوتھے مرحلے میں 44 نشستوں پر ووٹنگ کے لئے 789 کمپنیوں کو تعینات کیا گیا تھا

مجموعی طور پر اِس مقصد کیلئے 15 ہزار 789 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ 9 ریاستوں میں پھیلے 12 اسمبلی حلقوں کے ساتھ ساتھ کرناٹک میں بیلگام اور آندھراپریش میں تروپتی سمیت لوک سبھا کی دو سیٹوں کے بیک وقت ضمنی چناﺅ کیلئے بھی کَل ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مغربی بنگال میں اسمبلی چناﺅ کے ساتویں کے ساتھ ساتھ آٹھویں اور آخری مرحلے کیلئے بھی چناﺅ مہم میں اب تیزی آگئی ہے۔ پانچ ضلعوں کے 36 اسمبلی حلقوں میں 26 اپریل کو ساتویں مرحلے کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ چار ضلعوں میں 35 اسمبلی حلقوں کیلئے 29 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور چناﺅ کا یہ مرحلہ آٹھواں اور آخری ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی ایک ساتھ 2مئی کو کی جائے گی۔