بنگال اسمبلی الیکشن:معمولی تشددکے بیچ،اخری مرحلے کی ووٹنگ جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-04-2021
ووٹنگ جاری
ووٹنگ جاری

 

 

کولکتہ

مغربی بنگال 8 ویں مرحلے کی پولنگ جاری ہے۔بڑی تعداد میں ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے پہنچ رہے ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق شمالی کولکتہ میں پولنگ کے درمیان بم پھینکا گیا ، پولیس موقع پر تعینات ہے۔بم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔ترنمول اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر بم اندازی کا الزام لگایاہے۔

واضح ہوکہ مغربی بنگال میں آج انتخابات کے آخری مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ آٹھویں اور آخری مرحلے میں بنگال کے 4 اضلاع میں 35 نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

اس مرحلے میں مالدہ میں 6 ، ویربھوم میں 11 ، مرشد آباد میں 11 اور کولکتہ شمال میں 7 نشستیں شامل ہیں۔

نتیجہ 2 مئی کو آئے گا۔

کورونا کی دوسری لہر کے درمیان مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کے لئے جمعرات کی صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے ۔ جو شام کے ساڑھے چھ بجے تک جاری رہے گی ۔

ریاست میں آخری مرحلے میں 35 خواتین امیدواروں سمیت کل 283 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہو گا ۔ ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 53،55،835 مرد ، 41،21،735 خواتین ووٹر اور 158 ٹرانسجینڈرووٹروں سمیت 84،77،728 ووٹر کریں گے ۔

ووٹنگ کے لئے کل 11،860 پولینگ مراکزقائم گئے ہیں۔

ریاست میں حکمران جماعت ترنمول کانگریس کی کارکردگی پر سب کی نگاہیں ہیں کیونکہ ان انتخابات میں فیصلہ ہو گا کہ وزیر اعلیٰ اور ترنمول کی سربراہ ممتا بنرجی 2 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد تیسری مدت کار کے لئے واپس آسکیں گی یا نہیں۔

تاہم مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی نے محترمہ بنرجی کو اس مرتبہ اقتدار سے بے دخل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

ریاست میں آٹھویں مرحلے کے لئے آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے مرکزی فورسز کی 641 کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں ۔

جن میں سے 224 ضلع ویربھوم ، 212 مرشد آباد ، 110 مالدہ اور 95 شمالی کولکاتہ میں تعینات کی گئی ہیں ۔ ہجوم سے بچنے کے لئے ہر بوتھ میں صرف 1000 ووٹر ووٹ ڈال سکیں گے۔